الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لئے سفر کرنا
حدیث نمبر: 564
قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَرَكِبَ أَبُو أَيُّوبَ إِلَى عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ إِلَى مِصْرَ قَالَ: إِنِّي سَائِلُكَ عَنْ أَمْرٍ لَمْ يَبْقَ مِمَّنْ حَضَرَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا أَنَا وَأَنْتَ، كَيْفَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي سَتْرِ الْمُسْلِمِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَتَرَ مُؤْمِنًا فِي الدُّنْيَا عَلَى عَوْرَةٍ سَتَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، فَرَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَمَا حَلَّ رَحْلَهُ حَتَّى تَحَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سوار ہو کر (یعنی مدینہ منورہ سے سفر کر کے) سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لیے مصر گئے اور یہ کہا: میں آپ سے ایک ایسے معاملے کے بارے میں دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو افراد موجود تھے، اُن میں سے صرف میں اور آپ باقی رہ گئے ہیں (میں یہ دریافت کرنا چاہتا ہوں: مسلمان کی پردہ پوشی کے بارے میں، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ تو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں کسی مؤمن کے پوشیدہ معاملے کی پردہ پوشی کرے گا، قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اُس شخص کی پردہ پوشی کرے گا“۔ تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ وہاں سے واپس مدینہ منورہ روانہ ہو گئے، اُنہوں نے اپنا پالان تک نہیں کھولا، جب تک سیدنا عقبہ نے انہیں یہ حدیث بیان نہیں کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح ”منقطع“ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 564]
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح ”منقطع“ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 564]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 159/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 211، أخرجه مسند أحمد برقم: 17001»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
Majma al-Zawa'id Hadith 564 in Urdu