الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابٌ فِي أَمْرِ مَكَّةَ مِنَ الْأَذَانِ وَالْحِجَابَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
مکہ میں اذان، حجابہ اور دیگر امور کے حوالے سے نگران ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 5709
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَرِيرٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ لِلْعَبَّاسِ: قُلْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيكَ الْخِزَانَةَ، فَسَأَلَهُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُعْطِيكُمْ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ ذَلِكَ، مَا تَرْزَؤُكُمْ وَلَا تَرْزَءُونَهَا"، فَأَعْطَاهُمُ السِّقَايَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ مُرْسَلٌ ; عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَرِيرٍ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ مُرْسَلٌ ; عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَرِيرٍ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
عبداللہ بن زریر بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہیں کہ وہ آپ کو خزانہ عطا کر دیں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ میں آپ کو وہ چیز دوں گا جو آپ لوگوں کے حق میں اس سے زیادہ بہتر ہو گی، نہ وہ آپ میں کوئی کمی کرے گی اور نہ آپ اس کو کم سمجھیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ”سقایہ“ کا منصب دے دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے
یہ روایت ”مرسل“ ہے عبداللہ بن زریر نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5709]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے
یہ روایت ”مرسل“ ہے عبداللہ بن زریر نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5709]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2084، 2664/2»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
Majma al-Zawa'id Hadith 5709 in Urdu