🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابٌ فِي أَمْرِ مَكَّةَ مِنَ الْأَذَانِ وَالْحِجَابَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
مکہ میں اذان، حجابہ اور دیگر امور کے حوالے سے نگران ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5710
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْتُ لِلْعَبَّاسِ: سَلْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِجَابَةَ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" أُعْطِيكُمُ السِّقَايَةَ تَرْزَؤُكُمْ وَلَا تَرْزَءُونَهَا"، وَقُلْتُ لِلْعَبَّاسِ: سَلْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَعْمِلُكَ عَلَى الصَّدَقَاتِ، فَقَالَ:" مَا كُنْتُ لِأَسْتَعْمِلَكَ عَلَى غُسَالَةِ ذُنُوبِ النَّاسِ".
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

یہ روایت امام بزار نے عبداللہ بن ابورزین کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اللہ کے رسول سے درخواست کریں کہ ہمیں حجابہ عطا کر دیں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ سے یہ درخواست کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں سقایہ کا منصب دوں گا، (نہ) وہ تم میں کوئی کمی کرے گی اور نہ تم اس کو کم سمجھو گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کریں کہ وہ آپ کو صدقات وصول کرنے کا عامل مقرر کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں لوگوں کے گناہوں کے دھون کے لئے آپ کو عامل مقرر نہیں کروں گا۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5710]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1169)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5710 in Urdu