الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
163. بَابٌ فِيمَنْ يَمُوتُ بِالْمَدِينَةِ .
اس شخص کا بیان، جو مدینہ منورہ میں انتقال کرتا ہے
حدیث نمبر: 5821
وَعَنِ امْرَأَةٍ يَتِيمَةٍ كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ ثَقِيفٍ أَنَّهَا حَدَّثَتْ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ بِالْمَدِينَةِ فَلْيَمُتْ ; فَإِنَّهُ مَنْ مَاتَ بِهَا كُنْتُ لَهُ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
ایک یتیم خاتون، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں رہتی تھیں اور وہ ثقیف قبیلے تعلق رکھتی تھی۔ انہوں نے سیدہ صفیہ بنت ابوعبید رضی اللہ عنہما کو یہ بات بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص مدینہ منورہ میں مر سکتا ہو اسے (مدینہ میں) مرنا چاہیے کیونکہ جو شخص یہاں مرے گا قیامت کے دن میں اس کا گواہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5821]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند حسن ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5821]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/24332)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 5821 in Urdu