🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
164. بَابٌ فِيمَنْ أَخَافَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ وَأَرَادَهُمْ بِسُوءٍ .
جو شخص اہل مدینہ کو خوف زدہ کرے یا ان کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5822
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَمِيرًا مِنْ أُمَرَاءِ الْفِتْنَةِ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، وَكَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُ جَابِرٍ فَقِيلَ لِجَابِرٍ: لَوْ تَنَحَّيْتَ عَنْهُ، فَخَرَجَ يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ فَنُكِبَ فَقَالَ: تَعِسَ مَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ ابْنَاهُ أَوْ أَحَدُهُمَا: يَا أَبَتِ، وَكَيْفَ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ مَاتَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَخَافَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ فَقَدْ أَخَافَ مَا بَيْنَ جَنْبَيَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: فتنے کے زمانے میں ایک امیر مدینہ آیا اس وقت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی بینائی رخصت ہو چکی تھی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا اگر آپ ذرا ہٹ کے چلیں تو یہ مناسب ہو گا وہ اپنے دونوں صاحبزادوں کے درمیان چلتے ہوئے جا رہے تھے انہیں پیچھے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: وہ شخص برباد ہو جائے جس نے اللہ کے رسول کو خوف زدہ کیا ان دو صاحبزادوں یا دونوں صاحبزادوں میں سے ایک نے کہا: ابا جان اس شخص نے اللہ کے رسول کو کیسے خوف زدہ کیا جبکہ ان کا وصال ہو چکا ہے؟ تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو شخص اہل مدینہ کو خوف زدہ کرے گا اس نے میرے دونوں پہلوؤں کے درمیان موجود چیز (یعنی مجھے) خوف زدہ کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5822]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (354/3 مطولا و 393/3 مختصرا)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14404، 14803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5822 in Urdu