الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
حدیث نمبر: 585
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي ثُمَّ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى [ مَنْ هُوَ ] أَوْعَى مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأُولِي الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" رُبَّ حَامِلِ كَلِمَةٍ" بَدَلَ:" فِقْهٍ". وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، رُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے، جو میرا کلام سنے اور اُس میں کوئی اضافہ نہ کرے، بعض اوقات براہ راست کوئی چیز سیکھنے والا شخص اس بات کو اُس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے زیادہ بہتر طور پر اس بات کو یاد رکھتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں، مؤمن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا، اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا، کیونکہ ان کی دعاء ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں لفظ ”حامل فقہ“ کی بجائے ”حامل کلمہ“ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 585]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 82/20 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6781، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6777، 7949»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کی سند میں عمرو بن واقد نامی راوی کذاب اور منکر الحدیث ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 585 in Urdu