🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 581
عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ، وَيُسْمَعُ مِمَّنْ يَسْمَعُ مِنْكُمْ"، ثُمَّ قَالَ:" يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ (مجھ سے علمی باتیں) سنو! تم سے بھی سنا جائے گا، جنہوں نے تم سے سنا ہو گا، اُن سے بھی سنا جائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس کے بعد ایسے لوگ آئیں گے، جو گواہی دیں گے، اس سے پہلے کہ اُن سے گواہی مانگی جائے“۔
یہ روایت امام بزار، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبدالرحمن بن ابی لیلی نامی راوی نے، سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطيراني فى معجمه الكبير (1321) اورده المؤلف فى كشف الاستار 146»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 582
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دُعَاءَهُمْ يُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَيْخُ سُلَيْمَانَ بْنِ سَيْفٍ، سَعِيدَ بْنَ بَزِيغٍ ; فَإِنِّي لَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ. وَإِنْ كَانَ سَعِيدَ بْنَ الرَّبِيعِ فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ ; فَإِنَّهُ رَوَى عَنْهُمَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقعہ پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے! جو میری بات سن کر اُسے محفوظ رکھے، کیونکہ بعض اوقات علمی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مؤمن شخص کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا، عمل کا، اللہ تعالٰی کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ اگر سلیمان بن سیف کے استاد سعید بن بزیغ ہوں، تو میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اور اگر وہ سعید بن ربیع ہوں، تو وہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہیں، کیونکہ سلیمان نے ان دونوں سے روایات نقل کی ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 141، 142»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے راوی ثقہ ہیں البتہ ایک راوی کی شناخت میں تردد ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 583
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً، سَمِعَ مَقَالَتِي هَذِهِ فَبَلَّغَهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنَّصِيحَةُ لِكُلِّ مُسْلِمٍ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دُعَاءَهُمْ يُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَدَارُهُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، قَالَهُ الْبُخَارِيُّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے! جو میری یہ گفتگو سن کر اُس کی تبلیغ کر دے، کیونکہ بعض اوقات کوئی علمی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے زیادہ بڑا عالم ہوتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مسلمان کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنا، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ ان کی دعا اُن لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کا مدار عبدالرحمن بن زبید نامی راوی پر ہے اور وہ منکر الحدیث ہے، یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ میں بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 583]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 584
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَهُمْ فَقَالَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدَ بْنَ نَصْرٍ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ.
عبید بن عمیر نے، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سے یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے، بعض اوقات براہ راست کوئی چیز سیکھنے والا شخص درحقیقت عالم نہیں ہوتا اور بعض اوقات براہ راست کوئی چیز سیکھنے والا شخص، وہ بات اُس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اس سے بڑا عالم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ میں نے کسی کو محمد بن نصر نامی راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، جو معجم اوسط میں امام طبرانی کے استاد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 584]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 49/17»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 585
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ كَلَامِي ثُمَّ لَمْ يَزِدْ فِيهِ، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى [ مَنْ هُوَ ] أَوْعَى مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأُولِي الْأَمْرِ، وَالِاعْتِصَامُ بِجَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" رُبَّ حَامِلِ كَلِمَةٍ" بَدَلَ:" فِقْهٍ". وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، رُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے، جو میرا کلام سنے اور اُس میں کوئی اضافہ نہ کرے، بعض اوقات براہ راست کوئی چیز سیکھنے والا شخص اس بات کو اُس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے زیادہ بہتر طور پر اس بات کو یاد رکھتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں، مؤمن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا، اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا، کیونکہ ان کی دعاء ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں لفظ ”حامل فقہ“ کی بجائے ”حامل کلمہ“ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے جس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 82/20 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6781، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6777، 7949»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کی سند میں عمرو بن واقد نامی راوی کذاب اور منکر الحدیث ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 586
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّهُ قَالَ فِي خُطْبَةٍ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، فَقَالَ:" نَضَّرَ اللَّهُ وَجْهَ عَبْدٍ سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَمَلَهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْأَمْرِ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى الْخَيَّاطُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُنہوں نے خطبہ کے دوران یہ بات بیان کی: مسجد خیف میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے، جو میری بات سن کر اسے سیکھ لے، کیونکہ بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہے (یعنی اُس سے زیادہ علم رکھتا ہے) تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مؤمن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا، اُن لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ خیاط ہے، جو متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 587
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَحِمَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَمَشَّاهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے، بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا اور بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اُس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اس سے زیادہ علم رکھتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مؤمن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا، عمل کا، اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اُس کا ساتھ دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 587]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1224»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 588
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ جَنْدَرَةَ بْنِ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا وَحَفِظَهَا، فَرُبَّ حَامِلِ عِلْمٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَعْلَمُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ الْقَلْبُ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ، وَمُنَاصَحَةُ الْوُلَاةِ، وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ". قَالَ: وَبَلَغَنِي أَنَّ ابْنًا لِأَبِي قِرْصَافَةَ أَسَرَتْهُ الرُّومُ، فَكَانَ أَبُو قِرْصَافَةَ يُنَادِيهِ مِنْ سُورِ عَسْقَلَانَ فِي وَقْتِ كُلِّ صَلَاةٍ: يَا فُلَانُ، الصَّلَاةُ، فَيَسْمَعُهُ فَيُجِيبُهُ، وَبَيْنَهُمَا عُرْضُ الْبَحْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ جندرہ بن خیثمہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ کر لے اور یاد رکھے، بعض اوقات کوئی علمی بات سیکھنے والا شخص، اس شخص تک (وہ بات) منتقل کر دیتا ہے، جو اس سے زیادہ علم رکھتا ہے، تین چیزوں کے بارے میں دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا خالص ہونا، حکمرانوں کی خیرخواہی، اور جماعت کے ساتھ رہنا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کو رومیوں نے قید کر لیا، تو سیدنا ابوقرصافحہ ہیں رضی اللہ عنہ ہر نماز کے وقت ”عسقلان“ شہر کی فصیل کے پاس بلند آواز میں یہ کہتے تھے: اے فلاں! نماز کا وقت ہو گیا ہے، اُن کے بیٹے اُن کی آواز سنتے تھے اور انہیں جواب دیتے تھے، حالانکہ ان دونوں کے درمیان سمندر کی چوڑائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ایسی ہے کہ میں نے اُس کے راویوں میں سے کسی کا ذکر کرتے ہوئے، کسی کو نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3072 اخرجه الطبراني فى معجمه الصغير 138/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 589
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا، فَرُبَّ مُبَلِّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَرْبَرِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے اور پھر اُس کی تبلیغ کر دے، کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جس تک تبلیغ کی گئی ہوتی ہے، وہ براہ راست سننے والے کے مقابلے میں، اُس بات کو زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں کسی مسلمان کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ بربری ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ قومی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5292، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 590
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ وَهُوَ غَيْرُ فَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے، کیونکہ بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور بعض اوقات (ایسا بھی ہوتا ہے) کوئی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اُس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے بڑا عالم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبداللہ ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 7020، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں