🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِيمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ .
اس شخص کا بیان، جو (عید کی) نماز سے پہلے ذبح کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5986
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حَثْمَةَ أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ ذَبَحَ ذَبِيحَتَهُ بِسَحَرٍ فَلَمَّا انْصَرَفَ ذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلَيْسَتْ تِلْكَ الْأُضْحِيَّةَ إِنَّمَا الْأُضْحِيَّةُ مَا ذُبِحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ اذْهَبْ فَضَحِّ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَخَذَ شَيْئًا أُضْحِيَةً وَمَا عِنْدِي إِلَّا جِذَاعٌ مِنَ الْمَعْزِ فَقَالَ:" اذْهَبْ فَضَحِّ بِهَا وَلَيْسَتْ فِيهَا رُخْصَةٌ لِأَحَدٍ بَعْدَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: حَدِيثُهُ مُنْكَرٌ، وَذَكَرَ لَهُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا سہل بن حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے سحری کے وقت اپنے ذبیحہ کو ذبح کر لیا جب وہ اس سے فارغ ہوئے تو انہوں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے نماز سے پہلے جانور ذبح کر لیا تو یہ قربانی شمار نہیں ہو گی قربانی وہ ہوتی ہے، جو (عید کی) نماز کے بعد جانور ذبح کیا جائے تم جاؤ اور قربانی کرو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے قربانی کے لیے کچھ نہیں ملا، اب میرے پاس صرف ایک بکری کا بچہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور اسے ہی قربان کر دو! اور اس بارے میں تمہارے بعد کسی اور کے لئے رخصت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ذہبی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث منکر ہے۔ انہوں نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کے علاوہ ایک اور حدیث بھی ذکر کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5986]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9145»

الحكم على الحديث:
إسناده منکر


Majma al-Zawa'id Hadith 5986 in Urdu