🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ ذَكَاةِ الْمُتَرَدِّي وَنَحْوِهِ .
(بلندی سے) گرے ہوئے یا اس کی مانند جانور کو ذبح کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6042
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ بَعِيرًا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ نَدَّ فَطَلَبُوهُ، فَلَمَّا أَعْيَاهُمْ أَنْ يَأْخُذُوهُ رَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَأَصَابَ مَقْتَلَهُ، فَسَأَلُوهُ عَنْ أَكْلِهِ فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهِ، وَقَالَ:" إِنَّ لَهَا أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ، فَإِذَا حَبَسْتُمْ مِنْهَا شَيْئًا فَاصْنَعُوا بِهِ مِثْلَ مَا صَنَعْتُمْ بِهَذَا، ثُمَّ كُلُوهُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَهَذَا أَبْيَنُ أَيْضًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مِنْ ضَعْفٍ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ سرکش ہو گیا لوگوں نے اس کا پیچھا کیا جب اس نے لوگوں کو تھکا دیا کہ وہ اسے نہیں پکڑ سکے تو ایک شخص نے اسے تیر مارا تو وہ تیر اس کے اس جگہ پر لگا جس کے ذریعے وہ مر گیا لوگوں نے اس کا گوشت کھانے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اس کو کھانے کی ہدایت کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وحشی جانوروں کے بدکنے کی طرح یہ جانور بھی سرکش ہو جاتے ہیں تو جب تم ان میں سے کسی پر ق ابونہ پا سکو تو اس جانور کے ساتھ اسی طرح کرو جس طرح اس کے ساتھ کیا ہے اور پھر اس کا گوشت کھا لو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے اور یہ روایت زیادہ واضح ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں کچھ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4387)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2372، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1968، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1492، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4297، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2821، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3183، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15379، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1977، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4382»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6042 in Urdu