الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ ذَكَاةِ الْمُتَرَدِّي وَنَحْوِهِ .
(بلندی سے) گرے ہوئے یا اس کی مانند جانور کو ذبح کرنا
حدیث نمبر: 6043
وَعَنْ رَافِعٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذِي الْحُلَيْفَةِ مِنْ تِهَامَةَ. قَالَ رَافِعٌ: ثُمَّ إِنَّ نَاضِحًا تَرَدَّى فِي بِئْرٍ بِالْمَدِينَةِ فَذُكِّيَ مِنْ قِبَلِ شَاكِلَتِهِ - يَعْنِي خَاصِرَتَهُ - فَأَخَذَ مِنْهُ عُمَرُ عَشِيرًا بِدِرْهَمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ذوالحلیفہ میں، جو تہامہ کی جگہ ہے، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک اونٹنی مدینہ کے کنویں میں گر گئی تو اسے اس کی کوکھ کی طرف سے ذبح کیا گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا دسواں حصہ ایک درہم کے عوض میں حاصل کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6043]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4380 مطولا)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6043 in Urdu