🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ الْوَلَائِمِ وَالْعَقِيقَةِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ولیمہ، عقیقہ اور دیگر چیزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6137
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: لَمَّا خَطَبَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَا بُدَّ لِلْعَرُوسِ مِنْ وَلِيمَةٍ".
قَالَ: فَقَالَ سَعْدٌ: عَلَيَّ كَبْشٌ. وَقَالَ فُلَانٌ: عَلَيَّ كَذَا وَكَذَا مِنْ ذُرَةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ سَلِيطٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے شادی کا پیغام دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شادی میں ولیمہ بھی ضروری ہوتا ہے“۔ تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: دنبہ فراہم کرنا میرے ذمہ ہے فلاں شخص نے کہا: اتنا، اتنا باجرہ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن سلیط ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے یہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6137]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (359/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6137 in Urdu