الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6180
عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ حَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ الْأَكْبَرَ حِينَ وُلِدَ أَرَادَتْ فَاطِمَةُ أَنْ تَعِقَّ عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَعِقِّي عَنْهُ، وَلَكِنِ احْلِقِي رَأْسَهُ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِهِ مِنَ الْوَرِقِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". ثُمَّ وَلَدَتْ حُسَيْنًا بَعْدَ ذَلِكَ فَصَنَعَتْ بِهِ مِثْلَ ذَلِكَ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما جب پیدا ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے عقیقے میں دونبے قربان کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا عقیقہ نہ کرو بلکہ تم اس کا سر مونڈ کر اس کے بالوں کے وزن جتنی چاندی اللہ کی راہ میں صدقہ کرو، پھر جب ان کے بعد سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے تو پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6180]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (392/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26655»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6180 in Urdu