الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6181
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: لَمَّا وَلَدَتْ فَاطِمَةُ حَسَنًا قَالَتْ: أَلَا أَعِقُّ عَنِ ابْنِي بِدَمٍ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنِ احْلِقِي رَأْسَهُ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِ شَعْرِهِ فِضَّةً عَلَى الْمَسَاكِينِ وَالْأَوْقَاصِ". وَكَانَ الْأَوْقَاصُ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُحْتَاجِينَ فِي الصُّفَّةِ، أَوْ فِي الْمَسْجِدِ. فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت مذکور ہے وہ بیان کرتے ہیں: جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا تو انہوں نے عرض کی: کیا میں اپنے بیٹے کی طرف سے ایک جانور کی قربانی کے ذریعے عقیقہ نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم اس کا سر مونڈ کر اس کے بالوں کے وزن جتنی چاندی غریبوں اور اوقاص کو صدقہ کر دو (راوی بیان کرتے ہیں:) اوقاص سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق رکھنے والے وہ لوگ تھے جو محتاج تھے اور وہ صفہ کے چبوترے یا مسجد میں رہا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6181]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6181]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/6 و391)»
الحكم على الحديث:
إسناده حدیث
Majma al-Zawa'id Hadith 6181 in Urdu