🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا .
شراب اور اس کی قیمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6401
وَعَنْ كَيْسَانَ أَنَّهُ كَانَ يَتَّجِرُ بِالْخَمْرِ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَنَّهُ أَقْبَلَ مِنَ الشَّامِ، وَمَعَهُ خَمْرٌ فِي الزُّقَاقِ يُرِيدُ بِهَا التِّجَارَةَ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ جِئْتُكَ بِشَرَابٍ جَيِّدٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا كَيْسَانُ، إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ". قَالَ: أَفَنَبِيعُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ وَحُرِّمَ ثَمَنُهَا". فَانْطَلَقَ كَيْسَانُ إِلَى الزُّقَاقِ فَأَخَذَ بِأَرْجُلِهَا، ثُمَّ أَهْرَقَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ كَيْسَانَ، وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَفِي رِوَايَةِ الطَّبَرَانِيِّ: أَفَلَا أَبِيعُهَا مِنَ الْيَهُودِ؟ فَقَالَ:" إِنَّ بَائِعَهَا كَشَارِبِهَا".
سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں وہ شراب کی تجارت کیا کرتے تھے ایک مرتبہ وہ شام سے آئے تو ان کے ساتھ شراب کے مشکیزے بھی تھے، جن کی تجارت کا ارادہ تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس بڑی عمدہ قسم کی شراب لے کے آیا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے کیسان تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے فروخت کر دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اور اس کی قیمت (دونوں کو) حرام قرار دیا گیا ہے، تو سیدنا کیسان رضی اللہ عنہ ان مشکیزوں کی طرف گئے اور پھر انہوں نے انہیں نیچے کی طرف سے پکڑ کے انہیں بہا دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نافع بن کیسان ہے اور وہ مستور ہے امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: کیا ہم اسے یہودوں کو فروخت نہ کر دیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے فروخت کرنے والا اسے پینے والے کی مانند ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6401]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/19) اخرجه احمد فى المسند (335/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6401 in Urdu