🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا .
شراب اور اس کی قیمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6402
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَنَّ الدَّارِيَّ كَانَ يُهْدِي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ عَامٍ رَاوِيَةَ خَمْرٍ فَلَمَّا كَانَ عَامُ حُرِّمَتْ جَاءَ بِرَاوِيَةٍ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ قَالَ:" هَلْ شَعَرْتَ أَنَّهَا حُرِّمَتْ بَعْدَكَ؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَبِيعُهَا، فَأَنْتَفِعَ بِثَمَنِهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ، لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ، لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ ؛ انْطَلَقُوا إِلَى مَا حُرِّمَ عَلَيْهِمْ مِنْ شُحُومِ الْغَنَمِ، وَالْبَقَرِ، فَأَذَابُوهُ، فَجَعَلُوهُ بِمِثَالِهِ فَبَاعُوا بِهِ مَا يَأْكُلُونَ، وَإِنَّ الْخَمْرَ حَرَامٌ، وَثَمَنَهَا حَرَامٌ، وَإِنَّ الْخَمْرَ حَرَامٌ، وَثَمَنَهَا حَرَامٌ، وَإِنَّ الْخَمْرَ حَرَامٌ، وَثَمَنَهَا حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا عَنِ ابْنِ غَنْمٍ أَنَّ الدَّارِيَّ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: داری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہر سال ایک شراب کا ایک مشکیزہ تحفے میں پیش کیا کرتا تھا جب وہ سال آیا جب اسے حرام قرار دے دیا گیا تو وہ صاحب مشکیزہ لے کے آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو آپ ہنس پڑے اور آپ نے فرمایا: کیا تمہیں پتہ ہے کہ تمہارے بعد اسے حرام قرار دے دیا گیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اسے فروخت نہ کر دوں اور اس کی قیمت کے ذریعے نفع حاصل کر لوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی نے یہودیوں پر لعنت کی ہے اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر لعنت کی ہے اللہ تعالی نے یہودیوں پر لعنت کی ہے کہ وہ اس چیز کی طرف گئے کہ جب ان پر بکریوں اور گائے کی چربی کو حرام قرار دیا گیا تو انہوں نے اس کو پگھلا لیا اور پھر اس کو اس جیسا بنا کے اسے فروخت کرنے لگے اور اس کی قیمت کھانے لگے، شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے شراب حرام ہے اور اس کی قیمت بھی حرام ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح سیدنا عبدالرحمن بن غنم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے کہ داری کا یہ معاملہ پیش آیا تھا اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس راوی کے بارے میں کلام پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6402]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17534»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 6402 in Urdu