الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّرْفِ .
”صرف“ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6570
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ إِيَاسٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُرَخِّصُ فِي الدِّرْهَمِ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَالدِّينَارِ بِالدِّينَارَيْنِ، فَخَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَلَقِيَ عُمَرَ، وَعَلِيًّا، وَأَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَوْهُ عَنْ ذَلِكَ فَلَمَّا رَجَعَ رَأَيْتُهُ يَطُوفُ بِالصَّيَارِفَةِ، وَيَقُولُ: وَيَلْكُمُ يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا، وَلَا تَشْتَرُوا الدِّرْهَمَ بِالدِّرْهَمَيْنِ، وَلَا الدِّينَارَ بِالدِّينَارَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ایاس بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ دو درہموں کے عوض میں ایک درہم اور دو دینار کے عوض میں ایک دینار کا لین دین کرنے کی رخصت دیا کرتے تھے، پھر وہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، وہاں ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر اصحاب سے ہوئی ان حضرات نے ایسا کرنے سے منع کیا، جب وہ واپس آئے، تو میں نے انہیں دیکھا کہ وہ بیع صرف کرنے والوں کا چکر لگا رہے تھے، اور یہ فرما رہے تھے: تمہارا ستیاناس ہو! اے لوگوں کے گروہ! تم سود نہ کھاؤ اور دو درہموں کے عوض میں ایک درہم، یا دو دینار کے عوض میں ایک دینار نہ خریدو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6570]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6570]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8577)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6570 in Urdu