🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا .
سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6571
عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ [ عَنْ عَمِّهِ ] قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ فِيمَا يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ كُلَّ رِبًا مَوْضُوعٌ، إِنَّ أَوَّلَ رِبًا يُوضَعُ رِبَا الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَأَبُو حُرَّةَ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
ابوحرہ رقاشی، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے حجتہ الوداع کے موقع پر ایام تشریق کے درمیانی دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، آپ نے جو بات ارشاد فرمائی، اس میں یہ بات بھی تھی: آپ نے فرمایا: ”اے لوگو! ہر سود کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اور وہ سب سے پہلا سود جسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے وہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا وصول کیا جانے والا سود ہے، (سودی معاملات میں) تمہارے اصل اموال تمہیں مل جائیں گے، نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ابوحرہ نامی راوی کو امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے انہیں ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6571]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1569) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3609) اخرجه احمد فى المسند (72/5 و73)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20172، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2534، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2816»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6571 in Urdu