الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
حدیث نمبر: 6687
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ قَيْسٍ امْرَأَةِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَتْ: كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسْقٌ مِنْ تَمْرٍ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ فَأَتَاهُ يَقْضِيهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَقْضِيَهُ فَقَضَاهُ تَمْرًا دُونَ تَمْرِهِ فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهُ فَقَالَ: أَتَرُدُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ، وَمَنْ أَحَقُّ بِالْعَدْلِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! فَاكْتَحَلَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدُمُوعِهِ، ثُمَّ قَالَ:" صَدَقَ، مَنْ أَحَقُّ بِالْعَدْلِ مِنِّي؟! لَا قَدَّسَ اللَّهُ أُمَّةً لَا يَأْخُذُ ضَعِيفُهَا حَقَّهُ مِنْ شَدِيدِهَا، وَلَا يُتَعْتِعُهُ". ثُمَّ قَالَ:" يَا خَوْلَةُ، غَدِّيهِ وَادْهَنِيهِ، وَاقْضِيهِ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ غَرِيمٍ يَخْرُجُ مِنْ عِنْدِ غَرِيمِهِ رَاضِيًا إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ دَوَابُّ الْأَرْضِ، وَنُونُ الْبِحَارِ، وَلَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَلْوِي غَرِيمَهُ، وَهُوَ يَجِدُ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِثْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا، جو سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کا ایک وسق بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کا دینا تھا، وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آپ سے تقاضا کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ اسے ادائیگی کر دے، تو اس نے ایسی کھجوریں ادا کیں، جو اس شخص کی کھجوروں سے کم تر تھیں، تو اس شخص نے لینے سے انکار کر دیا، انصاری شخص نے کہا: کیا تم اللہ کے رسول کی بات کو واپس کر رہے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! عدل کرنے کا اللہ کے رسول سے زیادہ حق دار اور کون ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، آپ نے فرمایا: اس نے سچ کہا: ہے، عدل کرنے کا مجھ سے زیادہ حق دار اور کون ہے؟ اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا، جس کا کمزور شخص، طاقتور شخص سے اپنا حق کسی مشکل کے بغیر نہیں لیتا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خولہ! اسے کھانا دو اسے تیل دو، اور اسے ادائیگی کر دو کیونکہ جب بھی کوئی قرض خواہ، اپنے مقروض کے پاس سے راضی ہو کر نکلتا ہے، تو (مقروض) کے لئے زمین کے جانور اور سمندر کی مچھلیاں دعائے رحمت کرتے ہیں اور جو بھی بندہ اپنے قرض خواہ کے ساتھ ٹامٹول سے کام لیتا ہے، حالانکہ اس کے پاس (ادائیگی کی) گنجائش ہو، تو اللہ تعالیٰ روزانہ اس شخص کے خلاف ایک گناہ نوٹ کر لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6687]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (174 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (233/24 234)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5025»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6687 in Urdu