الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
حدیث نمبر: 6688
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: جَاءَ يَهُودِيٌّ يَتَقَاضَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا، فَأَغْلَظَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قَدَّسَ اللَّهُ - أَوْ يَرْحَمُ اللَّهُ - أُمَّةً لَا يَأْخُذُونَ لِلضَّعِيفِ مِنْهُمْ حَقَّهُ غَيْرَ مُتَعْتَعٍ". ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، فَاسْتَقْرَضَهَا تَمْرًا، فَقَضَاهُ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَذَلِكَ يَفْعَلُ عِبَادُ اللَّهِ الْمُوفُونَ، أَمَا إِنَّهُ قَدْ كَانَ عِنْدَنَا تَمْرٌ، وَلَكِنَّهُ قَدْ كَانَ غَبِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھجوروں کا تقاضا کرنے کے لئے آیا، اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت لہجے میں بات کی، صحابہ کرام اس کی طرف بڑھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی ایسی امت کو پاکیزگی عطا نہیں کرتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ایسی امت پر رحم نہیں کرتا، جس کے کمزور افراد، اپنے حق کو کسی پریشانی کے بغیر نہیں لے سکتے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجوایا اور ان سے کچھ کھجوریں ادھار طلب کیں، تو انہوں نے وہ ادا کر دیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے بندے اس طرح پوری ادائیگی کرتے ہیں، ہمارے پاس کھجوریں موجود تھیں، لیکن وہ غبار آلود تھیں (یا ہلکی قسم کی تھیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6688]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6688]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6688 in Urdu