🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. بَابٌ فِيمَنْ مَرَّ عَلَى بُسْتَانٍ أَوْ مَاشِيَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی باغ یا جانور کے پاس سے گزرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6825
وَعَنْ مِخْوَلٍ النَّهْدَيِّ، ثُمَّ السُّلَمِيِّ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ وَالْإِسْلَامَ قَالَ: نَصَبْتُ حَبَائِلَ لِي بِالْأَبْوَاءِ فَوَقَعَ فِي حَبْلٍ مِنْهَا ظَبْيٌ، فَانْقَلَبَ بِالْحَبْلِ، فَخَرَجْتُ فِي أَثَرِهِ أَقَفُوهُ، فَوَجَدْتُ رَجُلًا قَدْ أَخَذَهُ، فَتَنَازَعْنَا فِيهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْنَاهُ نَازِلًا بِالْأَبْوَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ قَدِ اسْتَظَلَّ بِنِطْعٍ، فَقَضَى بِهِ بَيْنَنَا شَطْرَيْنِ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ حَبَائِلِي فِي رِجْلِهِ قَالَ:" هُوَ ذَاكَ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا كُنَّا نَأْتِي الْمَاءَ فَتَرِدُ عَلَيْنَا الْإِبِلُ وَهِيَ عِطَاشٌ، فَنَسْقِيهَا مِنَ الْمَاءِ هَلْ لَنَا فِي ذَلِكَ أَجْرٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ ؛ لَكَ فِي كُلِّ ذَاتِ كَبِدٍ حَرَّى أَجْرٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْإِبِلُ الضَّوَالُ نَلْقَاهَا وَهِيَ مُصَرَّاةٌ وَنَحْنُ جِيَاعٌ؟ قَالَ:" قُلْ: يَا صَاحِبَ الْإِبِلِ. فَإِنْ جَاءَ وَإِلَّا فَحُلَّ صِرَارَهَا، احْلُبْ وَاشْرَبْ، وَأَعِدْ صِرَارَهَا، وَأَبْقِ لِلَبَنِ دَوَاعِيَهُ". ثُمَّ أَنْشَأَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ خَيْرَ الْمَالِ فِيهِ غَنَمٌ بَيْنَ الْمَسْجِدَيْنِ - يَعْنِي مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ وَمَسْجِدَ مَكَّةَ - تَأْكُلُ الشَّجَرَ، وَتَرِدُ الْمِيَاهَ، يَأْكُلُ صَاحِبُهَا مِنْ سِلَائِهَا، وَيَلْبَسُ مِنْ أَصْوَافِهَا - أَوْ قَالَ: مِنْ أَشْعَارِهَا - وَالْفِتَنُ تَرْتَهِشُ بَيْنَ جَرَاثِيمِ الْعَرَبِ، وَالدِّمَاءُ تُسْفَكُ". يَقُولُهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" اتَّقِ اللَّهَ، وَأَقِمِ الصَّلَاةَ، وَآتِ الزَّكَاةَ، وَحُجَّ وَاعْتَمِرْ وَبِرَّ وَالِدَيْكَ، وَصِلْ رَحِمَكَ وَأَقْرِ الضَّيْفَ، وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَزُلْ مَعَ الْحَقِّ حَيْثُ مَا زَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مخول نہدی ثم سلمی، جنہیں زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام، دونوں نصیب ہوئے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے ”ابواء“ کے مقام پر جال لگایا، ایک رسی میں ایک ہرن کا بچہ پھنس گیا، وہ اس رسی کو لے کے چل پڑا، میں اس کے پیچھے پیچھے چل پڑا، تو میں نے ایک شخص کو پایا کہ اس نے اسے پکڑ لیا تھا، اس ہرن کے بارے میں ہم دونوں کے درمیان اختلاف ہوا، ہم نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا، ہم نے آپ کو پایا کہ ”ابواء“ کے مقام میں ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا ہوا تھا اور چمڑے کے ذریعے آپ پر سایہ کیا گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ ہم دونوں کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میری رسی ہے، جو اس جانور کے پاؤں میں موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اسی طرح ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کسی پانی پر آتے ہیں، وہاں ہمارے پاس اونٹ آ جاتے ہیں، جو پیاسے ہوتے ہیں، تو کیا ہم انہیں پانی پلا دیں، اور کیا ہمیں اس کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! تمہیں ہر جاندار کے ساتھ بھلائی کرنے کا اجر ملے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر گم شدہ اونٹ ہمیں ملتے ہیں اور ان کے دودھ نہیں نکالا گیا ہوتا اور ہم بھوکے ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہو: اے اونٹوں کے مالک! اگر کوئی شخص آ جائے، تو ٹھیک ہے، ورنہ تم اس کے تھن کے اوپر سے کپڑا ہٹا دو، دودھ دوہ کر اسے پی لو، اور پھر وہاں کپڑا لگا دو، اور دودھ کے لئے اس کے دوائی کو باقی رہنے دو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمانا شروع کیا: ”عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس زمانے میں سب سے بہتر مال وہ بکریاں ہوں گی، جو دو مسجدوں کے درمیان ہوں گی، راوی کہتے ہیں: یعنی مدینہ اور مسجد مکہ کے درمیان ہوں گی، وہ درخت کے پتے کھا لیں گی، پانی پر آ جائیں گی، ان کا مالک ان کے گھی کو کھائے گا، اور ان کی اون سے (بنا ہوا لباس) پہن لے گا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے بالوں سے (بنا ہوا لباس پہن لے گا) اور عربوں کے درمیان فتنے گھوم رہے ہوں گے، خون بہایا جا رہا ہو گا، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کوئی نصیحت کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو! تم نماز قائم کرو، تم زکوۃ ادا کرو، تم حج اور عمرہ کرو، اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو، صلہ رحمی کرو، مہمان نوازی کرو، نیکی کا حکم دو، اور برائی سے منع کرو اور حق کے ساتھ رہو، جہاں بھی وہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6825]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (322/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6825 in Urdu