🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. بَابٌ فِيمَنْ مَرَّ عَلَى بُسْتَانٍ أَوْ مَاشِيَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو کسی باغ یا جانور کے پاس سے گزرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6826
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصَابَتْهُمْ مَخْمَصَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ رَجُلَانِ حَتَّى أَشْرَفَا عَلَى حَوَائِطَ، فَإِذَا هُمْ بِتَمْرٍ فِي حَائِطٍ، فَنَزَلَ أَحَدُهُمَا وَفَرِقَ الْآخَرُ، فَأَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ جَعَلَ يَحْثِي فِي ثِيَابِهِ، وَجَاءَ صَاحِبُ الْحَائِطِ فَانْتَزَعَ ثَوْبَهُ وَأَوْثَقَهُ إِلَى نَخْلَةٍ، وَأَخَذَ شَظِيَّةً فَأَوْجَعَهُ ضَرْبًا، ثُمَّ انْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: وَجَدْتُ هَذَا فِي حَائِطِي أَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ جَعَلَ يَحْثِي فِي ثِيَابِهِ. فَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْبَلْتُ أَنَا وَصَاحِبِي، وَنَحْنُ جَائِعَانِ، فَأَمَّا أَنَا فَنَزَلْتُ، وَأَمَّا صَاحِبِي فَفَرِقَ، فَأَكَلْتُ وَأَخَذْتُ لِصَاحِبِي، فَجَاءَ هَذَا فَفَعَلَ بِي كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْطَلِقْ فَأَعْطِهِ ثَوْبَهُ، وَكِلْ لَهُ وَسْقًا مَكَانَ مَا ضَرَبْتَهُ".
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بھوک لاحق ہو گئی دو آدمی آئے، انہوں نے ایک باغ کی دیوار سے جھانک کر دیکھا، وہاں باغ میں کھجوروں کے درخت موجود تھے، ان میں سے ایک شخص دیوار پھیلانگ کر اندر آ گیا اور دوسرا ڈر گیا، اندر آنے والے شخص نے کھجوریں کھانا شروع کیں، جب وہ سیر ہو گیا، تو اس نے اپنے کپڑے میں اکٹھا کرنا شروع کر دیں، باغ کا مالک آیا، اس نے اس کا کپڑا اس سے چھین لیا اور اسے کھجور کے درخت کے ساتھ باندھ دیا اس نے ایک چھڑی لی اور اس نے اس کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کی، پھر وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، اس نے بتایا کہ میں نے اس شخص کو اپنے باغ میں پایا کہ یہ کھا رہا تھا، جب یہ سیر ہو گیا، تو اس نے اپنے کپڑے میں کھجوریں انھی کرنی شروع کر دیں، اس شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میں اور میرا ساتھی آئے تھے، اور ہم دونوں بھوکے تھے، میں تو باغ کے اندر اتر گیا تھا اور میرا ساتھی ڈر گیا تھا، میں نے کھجوریں کھا لیں اور اپنے ساتھی کے لئے لی تھیں، لیکن پھر یہ شخص آیا اور اس نے میرے ساتھ یہ، یہ سلوک کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! اور اس کا کپڑا اسے دو اور اسے ایک وسق ماپ کر دو، اس چیز کی جگہ جو تم نے اس کی پٹائی کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے بھی ایک حدیث نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عرادہ ہے، جسے ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6826]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6826 in Urdu