🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعِدَةِ .
وعدہ کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6833
عَنْ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعِدَةُ دَيْنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَزَادَ فِيهِ عَنْ عَلِيٍّ وَحْدَهُ:" وَيْلٌ لِمَنْ وَعَدَ، ثُمَّ أَخْلَفَ" يَقُولُهَا ثَلَاثًا. وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ دَاوُدَ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی کے ساتھ، کسی قسم کی ادائیگی کے بارے میں کیا گیا) وعدہ، قرض ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس میں۔ انہوں نے صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس شخص کے لیے بربادی ہے، جو وعدہ کرے اور پھر اس کی خلاف ورزی کرے“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حمزہ بن داؤد ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (419)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3538، 3537»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6833 in Urdu