الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ الْغَصْبِ وَحُرْمَةِ مَالِ الْمُسْلِمِ .
غصب کا بیان، مسلمان کے مال کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 6863
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَمْرِو بْنِ يَثْرِبِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ خُطْبَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى فَكَانَ فِيمَا خَطَبَ بِهِ أَنْ قَالَ:" لَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ مِنْ مَالِ أَخِيهِ إِلَّا مَا طَابَتْ بِهِ نَفْسُهُ". قَالَ: فَلَمَّا سَمِعْتُ ذَلِكَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ غَنَمَ ابْنَ عَمِّي - فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ مِنْ زِيَادَاتِهِ أَيْضًا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: بِخَبْتٍ عَلَى الصَّوَابِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ مِنْ زِيَادَاتِهِ أَيْضًا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: بِخَبْتٍ عَلَى الصَّوَابِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں سیدنا عمرو بن یثربی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے منی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا آپ نے خطبہ میں یہ بات ارشاد فرمائی: کسی مسلمان کے لئے اس کے بھائی کے مال میں سے کوئی چیز حلال نہیں ہے، البتہ اس چیز کا معاملہ مختلف ہے، جو وہ اپنی خوشی سے دے، راوی کہتے ہیں: جب میں نے یہ بات سنی، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں اپنے چچازاد کی بکریوں سے ملتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور ان کے صاحبزادے اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے لفظ ”حبت“ نقل کیا ہے، جو درست ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6863]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6863 in Urdu