الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ اجْتِهَادِ الْحَاكِمِ .
حاکم (یعنی قاضی) کا اجتہاد کرنا
حدیث نمبر: 7001
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ خَصْمَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا فَسَخِطَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذْ قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ وَأَصَابَ فَلَهُ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِذَا اجْتَهَدَ وَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ أَوْ أَجْرَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ أُكْسُومٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِعِلْمٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ أُكْسُومٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِعِلْمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: دو افراد نے اپنا مقدمہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، انہوں نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے دیا، جس شخص کے خلاف فیصلہ ہوا تھا، وہ ناراض ہو گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب قاضی فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لے اور درست فیصلہ دے، تو اسے دس گنا اجر ملتا ہے اور جب وہ اجتہاد کرتے ہوئے غلطی کرے، تو اسے ایک (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں: یا) دو اجر ملتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن اکسوم ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7001]

تخریج الحدیث: «احمد فى المسند (6755)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8983»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7001 in Urdu