🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ اجْتِهَادِ الْحَاكِمِ .
حاکم (یعنی قاضی) کا اجتہاد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7001
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ خَصْمَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا فَسَخِطَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذْ قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ وَأَصَابَ فَلَهُ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِذَا اجْتَهَدَ وَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ أَوْ أَجْرَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ أُكْسُومٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِعِلْمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: دو افراد نے اپنا مقدمہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، انہوں نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے دیا، جس شخص کے خلاف فیصلہ ہوا تھا، وہ ناراض ہو گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب قاضی فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لے اور درست فیصلہ دے، تو اسے دس گنا اجر ملتا ہے اور جب وہ اجتہاد کرتے ہوئے غلطی کرے، تو اسے ایک (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں: یا) دو اجر ملتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن اکسوم ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7001]
تخریج الحدیث: «احمد فى المسند (6755)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8983»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7002
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصْمَانِ [ يَخْتَصِمَانِ ] قَالَ لِعَمْرٍو:" اقْضِ بَيْنَهُمَا [ يَا عَمْرُو ] ". قَالَ: أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَإِنْ كَانَ". قَالَ: فَإِذَا قَضَيْتُ بَيْنَهُمَا فَمَا لِي؟ قَالَ:" إِنْ أَنْتَ قَضَيْتَ بَيْنَهُمَا فَأَصَبْتَ الْقَضَاءَ فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِنْ أَنْتَ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ حَسَنَةٌ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنْ أَصَبْتَ فَلَكَ أَجْرَانِ، وَإِنْ أَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو افراد آئے، جو ایک دوسرے کے مقابل فریق تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عمرو! تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے زیادہ اس بات کے حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ ایسا ہی ہے (لیکن تم ہی فیصلہ دو) انہوں نے عرض کی: اگر میں ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے دوں گا، تو مجھے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو گے اور درست فیصلہ دو گے، تو تمہیں دس نیکیاں ملیں گی اور اگر تم نے اجتہاد سے کام لیا اور تم نے غلطی کی، تو تمہیں ایک نیکی ملے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں
یہ روایت منقول ہے: ”اگر تم نے درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دگنا اجر ملے گا اور اگر تم نے غلطی کی، تو تمہیں ایک اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7002]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8983»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7003
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ فَلَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ".
امام أحمد نے، اپنی سند کے ساتھ، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تا ہم اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم نے اجتہاد کیا اور درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دس اجر ملیں گے اور اگر تم نے اجتہاد کیا اور غلطی کی، تو تمہیں ایک اجر ملے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7003]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/4) عقب السابق)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7004
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَصْمَانِ يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لِي:" اقْضِ بَيْنَهُمَا". فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي! فَقَالَ:" اقْضِ بَيْنَهُمَا". فَقُلْتُ: عَلَى مَاذَا؟ قَالَ:" اجْتَهِدْ، فَإِنْ أَصَبْتَ فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِنْ لَمْ تُصِبْ فَلَكَ حَسَنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ قَبْلَ هَذَا أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ کے سامنے دو مقابل فریق موجود تھے، جو مقدمہ لے کے آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ اس چیز کے مجھ سے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے درمیان فیصلہ کرو، میں نے عرض کی: کس بنیاد پر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اجتہاد کرو! اگر تم نے درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دس نیکیاں ملیں گی اور اگر تم نے درست فیصلہ نہ دیا، تو تمہیں ایک نیکی ملے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان اسدی ہے اور وہ متروک ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے کہ امام أحمد نے اسے ایسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (131) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1606)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1606، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 114»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7005
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: فَرَجُلٌ قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَرَجُلٌ قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ الْجَنَّةُ، وَرَجُلٌ قَضَى بِجَوْرٍ فَفِي النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ:" الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ: قَاضٍ فِي الْجَنَّةِ وَقَاضِيَانِ فِي النَّارِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک وہ شخص ہے، جو فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لیتا ہے اور درست فیصلہ دیتا ہے، تو اسے جنت نصیب ہو گی، اور ایک وہ شخص ہے، جو فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لیتا ہے اور غلطی کر جاتا ہے، اسے بھی جنت نصیب ہو گی اور ایک وہ شخص ہے، جو ظلم کے مطابق فیصلہ دیتا ہے، تو وہ جہنم میں جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے ایک صحابی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: ”قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک قسم کا قاضی جنت میں جائے گا اور دو قسم کے قاضی جہنم میں جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7005]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1322، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3573، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2315، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7095، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1156، 1154، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6782، 3641»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں