الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ اجْتِهَادِ الْحَاكِمِ .
حاکم (یعنی قاضی) کا اجتہاد کرنا
حدیث نمبر: 7003
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ فَلَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ".
امام أحمد نے، اپنی سند کے ساتھ، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تا ہم اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم نے اجتہاد کیا اور درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دس اجر ملیں گے اور اگر تم نے اجتہاد کیا اور غلطی کی، تو تمہیں ایک اجر ملے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7003]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/4) عقب السابق)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7003 in Urdu