الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِي الرِّشَا .
رشوت کا بیان
حدیث نمبر: 7029
وَعَنْ عُلَيْمٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عَلَى سَطْحٍ مَعَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عُلَيْمٌ: لَا أَعْلَمُ إِلَّا عَبْسًا الْغِفَارِيَّ - وَالنَّاسُ يَخْرُجُونَ فِي الطَّاعُونِ. قَالَ عَبْسٌ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي، ثَلَاثًا يَقُولُهَا. فَقَالَ لَهُ عُلَيْمٌ: لِمَ تَقُلْ هَذَا؟ أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَتَمَنَّى أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ، فَإِنَّهُ عِنْدَ انْقِطَاعِ عَمَلِهِ، وَلَا يُرَدُّ فَيُسْتَعْتَبَ"؟. فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَادِرُوا بِالْمَوْتِ سِتًّا: إِمْرَةَ السُّفَهَاءِ [ وَكَثْرَةَ الشُّرَطِ ] وَبَيْعَ الْحُكْمِ وَاسْتِخْفَافًا بِالدَّمِ وَقَطِيعَةَ الرَّحِمِ وَنَشُوءًا يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ يُقَدِّمُونَهُ يُغَنِّيهِمْ، وَإِنْ كَانَ أَقَلَّ مِنْهُمْ فِقْهًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَابِسٌ الْغِفَارِيُّ وَقَالَ:" يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ لَيْسَ بِأَفْقَهِهِمْ، وَلَا أَعْلَمِهِمْ، وَلَا بِأَفْضَلِهِمْ يُغَنِّيهِمْ غِنَاءً".
وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

علیم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک سطح پر بیٹھے ہوئے تھے ہمارے ساتھ ایک صحابی موجود تھے، علیم کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق وہ سیدنا عبس غفاری رضی اللہ عنہ تھے، لوگ طاعون میں نکل رہے تھے، سیدنا عبس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے طاعون! تو مجھے گرفت میں لے انہوں نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے، تو علیم نے ان سے کہا: آپ نے یہ بات کیوں کہی ہے؟ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات نہیں ارشاد فرمائی ہے: ”تم میں سے کوئی ایک شخص موت کی آرزو نہ کرے، کیونکہ اس صورت میں اس کا عمل منقطع ہو جائے گا، اور اسے دوبارہ بھی نہیں بھیجا جائے گا کہ وہ نئے سرے سے عمل کرے“۔ تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”چھ چیزوں سے پہلے موت کی طرف جلدی کرو! بے وقوفوں کی حکومت، پولیس والوں کی کثرت، فیصلے کو فروخت کرنا، خون کو کم تر سمجھنا، رشتے داری کے حقوق پامال کرنا، اور ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو گانے کا ذریعہ بنا لیں گے، وہ اپنے آگے ایسے شخص کو کریں گے، جو ان کو گا کر سنائے گا، اگرچہ وہ دین کے علم کے حوالے سے اُن میں سب سے کم تر ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: سیدنا عابس غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”وہ ایسے شخص کو آگے کریں گے، جو ان میں سب سے بڑا فقیہ نہیں ہو گا اور سب سے بڑا عالم نہیں ہو گا اور سب سے زیادہ فضیلت والا نہیں ہو گا، بلکہ وہ ہو گا، جو انہیں گا کر سنائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7029]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (16040)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15610، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3162»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7029 in Urdu