🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِي الرِّشَا .
رشوت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7030
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: فِي كِيسِي هَذَا حَدِيثٌ لَوْ حَدَّثْتُكُمُوهُ لَرَجَمْتُمُونِي. ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا أَبْلُغَنَّ رَأْسَ السِّتِّينَ. قَالُوا: وَمَا رَأْسُ السِّتِّينَ؟ قَالَ: إِمَارَةُ الصِّبْيَانِ، وَبَيْعُ الْحُكْمِ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ، وَالشَّهَادَةُ بِالْمَعْرِفَةِ، وَيَتَّخِذُونَ الْأَمَانَةَ غَنِيمَةً وَالصَّدَقَةَ مَغْرَمًا، وَنَشُوءٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ. قَالَ حَمَّادٌ: وَأَظُنُّهُ قَالَ: وَالتَّهَاوُنُ بِالدَّمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّلَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میرے ذہن میں ایک حدیث ہے: اگر میں اُسے تم لوگوں کو بیان کر دوں، تو تم لوگ مجھے پتھر مارو گے، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! میں ساٹھ ہجری تک نہ پہنچوں، لوگوں نے کہا: ساٹھ ہجری کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: بچوں کی حکومت آ جائے گی، فیصلے فروخت ہوں گے، پولیس والے زیادہ ہو جائیں گے، جان پہچان کی بنیاد پر گواہی دی جائے گی امانت کو غنیمت بنا لیا جائے گا، صدقہ کو جرمانہ سمجھا جائے گا، اور ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن کو مزامیر بنا لیں گے۔ حماد کہتے ہیں: میرا خیال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا: تھا: کہ خون کو ہلکا سمجھا جائے گا
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن محمد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1419)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7030 in Urdu