الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ مِيرَاثِ الْقَاتِلِ .
قاتل کی میراث
حدیث نمبر: 7174
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ بْنِ أَبِي كَبِيرٍ قَالَ: كُنْتُ أُدَاعِبُ امْرَأَتِي فَانْرَمَى يَدِي فَمَاتَتْ وَذَلِكَ فِي غَزْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبُوكَ فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ خَبَرَ امْرَأَتَيِ الَّتِي أَصَبْتُهَا خَطَأً فَقَالَ:" لَا تَرِثُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
سیدنا عمر بن شیبہ بن ابوکبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنی بیوی کے ساتھ خوش طبعی کر رہا تھا، میرا ہاتھ لگا تو وہ مر گئی، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوہ تبوک کی بات ہے، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اپنی بیوی کی صورت حال کے بارے میں بتایا جسے میں نے خطا کے طور پر قتل کر دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے وارث نہیں بنو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور سیدنا عمر بن شیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7174]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور سیدنا عمر بن شیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا: ہے: یہ مجہول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7204)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7204»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7174 in Urdu