🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِيمَنْ أَعْطَى عَطِيَّةً، ثُمَّ وَرِثَهَا .
جو شخص عطیہ کے طور پر کوئی چیز دے اور پھر اس کا وارث بن جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7194
وَعَنْ سِنَانِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ تَصَدَّقَ بِأَرْضٍ (لَهُ) عَظِيمَةٍ عَلَى أُمِّهِ فَمَاتَتْ وَلَيْسَ لَهَا وَارِثٌ غَيْرُهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي فُلَانَةً كَانَتْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ وَأَعَزِّهِ عَلَيَّ، وَإِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَيْهَا بِأَرْضٍ (لِي) عَظِيمَةٍ فَمَاتَتْ وَلَيْسَ لَهَا وَارِثٌ غَيْرِي، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ بِهَا؟ فَقَالَ:" أَوْجَبَ اللَّهُ أَجْرَكَ وَرَدَّ عَلَيْكَ أَرْضَكَ، اصْنَعْ مَا شِئْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سنان بن مسلمہ بیان کرتے ہیں: مہاجرین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی ایک بڑی زمین، اپنی والدہ کو صدقے کے طور پر دے دی، اس خاتون کا انتقال ہو گیا، اس خاتون کا وارث اس شخص کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: میری والدہ جو فلاں خاتون ہیں، وہ میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور سب سے زیادہ معزز تھیں، میں نے انہیں بڑی زمین صدقہ کے طور پر دی تھی، اُن کا انتقال ہو گیا ہے، ان کا وارث میرے علاوہ کوئی اور نہیں ہے، تو اب آپ مجھے کیا ہدایت کرتے ہیں؟ میں اس زمین کے بارے میں کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے اجر کو واجب کر دیا، اور تمہاری زمین تمہیں واپس کر دی، اب تم جو چاہو کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6493)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6493، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6565»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7194 in Urdu