الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِيمَنْ أَعْطَى عَطِيَّةً، ثُمَّ وَرِثَهَا .
جو شخص عطیہ کے طور پر کوئی چیز دے اور پھر اس کا وارث بن جائے
حدیث نمبر: 7195
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلُّ شَيْءٍ لِي فَهُوَ صَدَقَةٌ إِلَّا فَرَسِي. وَكَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَقَبَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهَا فِي الْأَوْفَاضِ، فَجَاءَ أَبَوَاهُ، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطْعِمْنَا مِنْ صَدَقَةِ ابْنِنَا مَا لَنَا شَيْءٌ، وَإِنَّا لَنَطُوفُ مَعَ الْأَوْفَاضِ. فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَجَّعَهَا إِلَيْهِمَا، فَمَاتَا فَوَرِثَهَا ابْنُهُمَا الَّذِي كَانَ تَصَدَّقَ بِهَا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَدَقَتِي الَّتِي كُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِهَا فَدَفَعْتَهَا إِلَى وَالِدَيَّ فَمَاتَا فَوَرِثْتُهُمَا أَفَحَلَالٌ هِيَ لِي؟ قَالَ:" نَعَمْ فَكُلْهَا هَنِيئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری ہر چیز صدقہ ہے، البتہ میرے اس گھوڑے کا معاملہ مختلف ہے، اس شخص کی زمین تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ زمین قبضے میں لی اور محتاج لوگوں میں اسے تقسیم کرنا شروع کی، اُس کے ماں باپ آئے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے بیٹے کے صدقہ کیے ہوئے، میں سے ہمیں بھی کھانے کے لئے دیں، ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے، ہم بھی غریب لوگوں کے ساتھ چکر لگاتے پھرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ زمین لی اور وہ ان دونوں کو واپس کر دی، جب ان دونوں کا انتقال ہوا، تو ان دونوں کا بیٹا اس کا وارث بنا، جس نے وہ زمین صدقہ کے طور پر دی تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا وہ صدقہ، جو میں نے صدقہ کیا تھا، اور آپ نے وہ میرے والدین کے حوالے کر دیا تھا، اب ان دونوں کا انتقال ہو گیا ہے، اور اب میں ان کا وارث بنا ہوں، تو کیا وہ زمین میرے لئے حلال ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم خوش ہو کر اسے کھاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7195]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7195]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 7195 in Urdu