الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِيمَنْ أَعْطَى عَطِيَّةً، ثُمَّ وَرِثَهَا .
جو شخص عطیہ کے طور پر کوئی چیز دے اور پھر اس کا وارث بن جائے
حدیث نمبر: 7196
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الَّذِي أَدَّى النِّدَاءَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: تَصَدَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ بِمَالٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، وَكَانَ يَعِيشُ فِيهِ هُوَ وَوَلَدُهُ فَدَفَعَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَبُوهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ تَصَدَّقَ بِمَالِهِ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَعِيشُ فِيهِ. فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ قَبِلَ صَدَقَتَكَ فَرَدَّهَا مِيرَاثًا عَلَى أَبَوَيْكَ".
قَالَ بَشِيرٌ: فَتَوَارَثْنَاهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَبَشِيرٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ بَشِيرٌ: فَتَوَارَثْنَاهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَبَشِيرٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بشیر بن محمد بن عبداللہ بن زید، جنہوں نے اذان سے متعلق روایت، اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے ایک مال صدقہ کیا، اُن کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، وہ اور ان کی اولاد اُسی کے حوالے سے گزر بسر کرتے تھے، انہوں نے وہ مال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کر دیا، ان کے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! عبداللہ بن زید نے اپنا مال صدقہ کر دیا ہے، اور یہ وہی مال تھا، جس پر اُس کی گزر بسر ہوتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن زید کو بلایا اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارا صدقہ قبول کر لیا ہے اور اس مال کو وراثت کے طور پر تمہارے ماں باپ کو واپس کر دیا ہے“۔ بشیر نامی راوی کہتے ہیں: تو ہم اس زمین کے وارث بنے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، بشیر نامی اس راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7196]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، بشیر نامی اس راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7196]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7196 in Urdu