الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ السُّؤَالِ لِلِانْتِفَاعِ وَإِنْ كَثُرَ .
نفع حاصل کرنے کے لیے سوال کرنا خواہ وہ (سوالات) زیادہ ہی کیوں نہ ہوں
حدیث نمبر: 723
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا رَأَيْتُ قَوْمًا خَيْرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا سَأَلُوهُ إِلَّا عَنْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ مَسْأَلَةً حَتَّى قُبِضَ، كُلُّهُنَّ فِي الْقُرْآنِ" يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ". وَ" يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ". وَ" يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى"." وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ". وَ" يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ". وَ" يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ". مَا كَانُوا يَسْأَلُونَ إِلَّا عَمَّا يَنْفَعُهُمْ. قَالَ: وَأَوَّلُ مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ الْمَلَائِكَةُ، وَإِنَّ مَا بَيْنَ الْحَجَرِ إِلَى الرُّكْنِ الْيَمَانِيِّ لَقُبُورٌ مِنْ قُبُورِ الْأَنْبِيَاءِ، كَانَ النَّبِيُّ إِذَا آذَاهُ قَوْمُهُ خَرَجَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ يَعْبُدُ اللَّهَ فِيهَا حَتَّى يَمُوتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کے اصحاب سے زیادہ بہتر قوم نہیں دیکھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال فرمانے تک اُن لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف 13 چیزوں کے بارے میں سوال کئے تھے، اُن سب کا ذکر قرآن میں ہے: ”لوگ تم سے حرمت والے مہینے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ ”لوگ تم سے شراب اور جوئے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ ”لوگ تم سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ ”لوگ تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ ”لوگ تم سے انفال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں“ ”لوگ تم سے یہ دریافت کرتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں“ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) وہ حضرات صرف اُس چیز کے بارے میں سوال کرتے تھے جو انہیں فائدہ دے۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:) خانہ کعبہ کے گرد طواف، سب سے پہلے فرشتوں نے کیا تھا اور حجر اسود سے لے کر رکن یمانی کے درمیان میں کچھ انبیاء کرام کی قبریں ہیں، جب کسی نبی کو اُس کی قوم کے افراد اذیت پہنچاتے تھے، تو وہ اُن لوگوں کے درمیان سے نکل جاتے تھے (اور خانہ کعبہ کے پاس آ کر) مرتے دم تک، یہاں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، یہ ثقہ ہے، لیکن اختلاط شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 723]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، یہ ثقہ ہے، لیکن اختلاط شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12288»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 723 in Urdu