الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ .
مومن گردن (غلام یا کنیز) کا بیان
حدیث نمبر: 7262
عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّهُ جَاءَ بِأَمَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَإِنْ كُنْتَ تَرَى هَذِهِ مُؤْمِنَةً فَأَعْتِقْهَا. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَتُؤْمِنِينَ بِالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" أَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ ایک سیاہ فام کنیز کو لے کے آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر ایک مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ مومن ہے، تو آپ اسے آزاد کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں، اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جانے پر ایمان رکھتی ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7262]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7262]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7262 in Urdu