الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ .
مومن گردن (غلام یا کنیز) کا بیان
حدیث نمبر: 7263
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً، وَعِنْدِي جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ائْتِنِي بِهَا". قَالَ:" أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَعْتِقْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ (مَتْنُ) أَحَدِهِمَا مِثْلُ هَذَا، وَالْآخَرُ: فَقَالَ لَهَا:" أَيْنَ اللَّهُ؟". فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ. قَالَ:" مَنْ أَنَا". قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ.
وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي الْمَرْزُبَانِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُدَلِّسٌ، وَعَنْعَنَهُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: مجھ پر ایک گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرنا لازم ہے، اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی کنیز موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کے آؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ میں، اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم اسے آزاد کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک روایت کا متن اس روایت کی مانند ہے، اور دوسری کے متن میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کنیز سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟ تو اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ اس روایت کی سند میں، ایک راوی سعید بن ابومرزبان ہے، وہ ضعیف اور تدلیس کرنے والا ہے اور اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ برے حافظے کا مالک ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7263]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (13 و37) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12369)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7263 in Urdu