الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ اللِّعَانِ .
لعان کا بیان
حدیث نمبر: 7841
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ أَرَأَيْتَ لَوْ وَجَدْتَ مَعَ أُمِّ رُومَانَ رَجُلًا مَا كُنْتَ صَانِعًا بِهِ؟" قَالَ: كُنْتُ فَاعِلًا بِهِ شَرًّا، ثُمَّ قَالَ:" يَا عُمَرُ أَرَأَيْتَ لَوْ وَجَدْتَ رَجُلًا مَا كُنْتَ صَانِعًا؟" قَالَ: كُنْتُ وَاللَّهِ قَاتِلَهُ، قَالَ:" فَأَنْتَ يَا سُهَيْلُ بْنَ بَيْضَاءَ؟" قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْأَبْعَدَ فَهُوَ خَبِيثٌ وَلَعَنَ اللَّهُ الْبُعْدَى فَهِيَ خَبِيثَةٌ، وَلَعَنَ اللَّهُ أَوَّلَ الثَّلَاثَةِ ذَكَرَهُ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ بَيْضَاءَ تَأَوَّلْتَ الْقُرْآنَ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ إِلَى آخَرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تم ام رومان کے ساتھ کسی شخص کو پاتے ہو، تو تم کیا کرو گے؟ انہوں نے کہا: میں اس کے ساتھ برا سلوک کروں گا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! تمہارا اس بارے میں کیا خیال ہے کہ اگر تم کسی شخص کو پاتے ہو، تو تم کیا کرو گے۔ انہوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں اس شخص کو قتل کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سہیل بن بیضاء! تم کیا کرو گے۔ انہوں نے عرض کہا: اللہ تعالیٰ اس نالائق پر لعنت کرے کیونکہ وہ خبیث ہے، اور اللہ تعالیٰ اس نالائق عورت پر لعنت کرے کیونکہ وہ خبیث عورت ہے، تو اللہ تعالیٰ تینوں میں سے پہلے پر لعنت کرے جس نے اس کا ذکر کیا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن بیضاء! تم نے قرآن کے اس حکم پر عمل کیا ہے: ”وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر الزام عائد کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7841]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے۔ میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7841]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7841 in Urdu