الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا يَقُولُ قَبْلَ الْأَكْلِ وَبَعْدَهُ مِنَ التَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ .
آدمی کھانے سے پہلے اور اس کے بعد تسمیہ اور حمد کے حوالے سے کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 7903
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُوضَعُ طَعَامُهُ فَمَا يُرْفَعُ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ" فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَبِمَ ذَاكَ؟ قَالَ:" يَقُولُ بِاسْمِ اللَّهِ إِذَا وُضِعَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ إِذَا رُفِعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَارِثِ مَوْلَى أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَعُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَارِثِ مَوْلَى أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَعُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بعض اوقات کسی شخص کا کھانا رکھا جاتا ہے، اور اس کا کھانا اٹھائے جانے سے پہلے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کھانا رکھا جاتا ہے، تو وہ بسم اللہ پڑھتا ہے، اور جب اسے اٹھایا جاتا ہے، تو وہ الحمدللہ پڑھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوارث ہے جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7903]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5100»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7903 in Urdu