🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ مَا يَقُولُ قَبْلَ الْأَكْلِ وَبَعْدَهُ مِنَ التَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ .
آدمی کھانے سے پہلے اور اس کے بعد تسمیہ اور حمد کے حوالے سے کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7904
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ شَيْطَانَ الْمُسْلِمِ يَلْقَى شَيْطَانَ الْكَافِرِ فَيُرَى شَيْطَانُ الْمُؤْمِنِ شَاحِبًا أَغْبَرَ مَهْزُولًا، فَيَقُولُ لَهُ شَيْطَانُ الْكَافِرِ: وَيْحَكَ مَا لَكَ هَلَكْتَ؟ فَيَقُولُ شَيْطَانُ الْمُؤْمِنِ: لَا وَاللَّهِ مَا أَصِلُ مَعَهُ إِلَى شَيْءٍ، إِذَا طَعِمَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ وَإِذَا شَرِبَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، وَإِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، فَيَقُولُ الْآخَرُ: لَكِنِّي آكُلُ مِنْ طَعَامِهِ وَأَشْرَبُ مِنْ شَرَابِهِ وَأَنَامُ عَلَى فِرَاشِهِ. فَهَذَا سَاحٌّ وَهَذَا مَهْزُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمان کے ساتھ رہنے والا شیطان، کافر کے ساتھ رہنے والے شیطان سے ملتا ہے، تو مومن کے ساتھ رہنے والا شیطان کمزور غبار آلود اور مریل نظر آتا ہے، تو کافر کے ساتھ رہنے والا شیطان اس سے پوچھتا ہے تمہارا ستیاناس ہو تم کیوں ہلاکت کا شکار ہو رہے ہو؟ تو مومن کے ساتھ رہنے والا شیطان کہتا ہے اللہ کی قسم! میں اس کے ساتھ کسی چیز تک نہیں پہنچ سکتا ہے، جب وہ کھانا کھاتا ہے، تو اللہ کا نام لے لیتا ہے، جب پیتا ہے، تو اللہ کا نام لے لیتا ہے، جب اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے، تو اللہ کا نام ذکر کر لیتا ہے، تو دوسرا شیطان کہتا ہے، لیکن میں، تو اپنے ساتھ والے شخص کا کھانا بھی کھا لیتا ہوں، اور اس کا مشروب بھی پی لیتا ہوں، اور اس کے بستر پر بھی سو جاتا ہوں، تو وہ صحت مند ہوتا ہے، اور یہ مریل ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8782)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 7904 in Urdu