الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الْأَكْلِ مِمَّا يَلِيهِ .
اپنے آگے سے کھانا
حدیث نمبر: 7933
وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: رَآنِي الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ وَأَنَا آكُلُ - وَأَنَا غُلَامٌ - مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا فَقَالَ: يَا بُنَيَّ لَا تَأْكُلْ هَكَذَا، هَكَذَا يَأْكُلُ الشَّيْطَانُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا وَضَعَ يَدَهُ فِي الْقَصْعَةِ - أَوْ فِي الْإِنَاءِ - لَمْ تُجَاوِزْ أَصَابِعُهُ مَوْضِعَ كَفِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النُّعْمَانُ بْنُ شِبْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ النُّعْمَانُ بْنُ شِبْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
جعفر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا میں ان دنوں لڑکا تھا میں یہاں سے اور وہاں سے کھا رہا تھا انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم اس طرح نہ کھاؤ اس طرح شیطان کھاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا دست مبارک پیالے میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) برتن میں ڈالتے تھے، تو آپ کی انگلیاں آپ کی ہتھیلی جتنی جگہ سے آگے نہیں جاتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نعمان بن شبل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7933]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نعمان بن شبل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7933]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3163)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7933 in Urdu