الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابُ لَيْسَ لِأَحَدٍ قَوْلٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کسی اور کے قول کی گنجائش نہیں ہے
حدیث نمبر: 808
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكِتَابٍ أَصَابَهُ مِنْ بَعْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَقَرَأَهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغَضِبَ، وَقَالَ:" أَمُتَهَوِّكُونَ فِيهَا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟! وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ جِئْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً، لَا تَسْأَلُوهُمْ عَنْ شَيْءٍ فَيُخْبِرُوكُمْ بِحَقٍّ فَتُكَذِّبُوا بِهِ، أَوْ بِبَاطِلٍ فَتُصَدِّقُوا بِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ مُوسَى كَانَ فِيكُمْ حَيًّا مَا وَسِعَهُ إِلَّا أَنْ يَتَّبِعَنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدِ بْنُ سَعِيدٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَغَيْرُهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدِ بْنُ سَعِيدٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَغَيْرُهُمَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب ایک کتاب (یعنی تحریر) لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، جو کسی اہل کتاب سے انہیں ملی تھی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اُسے پڑھنا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن خطاب! کیا اس میں غور و فکر کیا جا رہا ہے؟ اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تمہارے پاس صاف و شفاف تعلیمات لے کر آیا ہوں، تم اُن (یعنی اہل کتاب) سے کسی چیز کے بارے میں دریافت نہ کرو، کیونکہ ہو سکتا ہے وہ تمہیں کوئی حق بات بتائیں اور تم اُس کی تکذیب کر دو، یا وہ تمہیں کوئی باطل بات بتائیں اور تم اُس کی تصدیق کر دو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام بھی تمہارے درمیان زندہ موجود ہوتے، تو اُن کے لیے بھی میری پیروی کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ ہوتا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام أحمد، یحیی بن سعید اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 808]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام أحمد، یحیی بن سعید اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 378/3، اورده المؤلف فى زوائد المستد 188 اورده المؤلف فى كشف الاستار 124، أخرجه مسند أحمد برقم: 14736، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 435»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ مجالد بن سعید۔
Majma al-Zawa'id Hadith 808 in Urdu