🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. بَابُ لَيْسَ لِأَحَدٍ قَوْلٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کسی اور کے قول کی گنجائش نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 809
وَعَنْ جَابِرٍ أَيْضًا قَالَ: نَسَخَ عُمَرُ كِتَابًا مِنَ التَّوْرَاةِ بِالْعَرَبِيَّةِ، فَجَاءَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ، فَجَعَلَ يَقْرَأُ وَوَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَغَيَّرُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَيْحَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، أَلَا تَرَى وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسْأَلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ عَنْ شَيْءٍ ; فَإِنَّهُمْ لَنْ يَهْدُوكُمْ وَقَدْ ضَلُّوا، وَإِنَّكُمْ إِمَّا أَنْ تُكَذِّبُوا بِحَقٍّ، أَوْ تُصَدِّقُوا بِبَاطِلٍ، وَاللَّهِ لَوْ كَانَ مُوسَى بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ مَا حَلَّ لَهُ إِلَّا أَنْ يَتَّبِعَنِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَعِنْدَ أَحْمَدَ بَعْضُهُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ اتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ہی سے یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تورات میں سے، عربی میں ایک تحریر نقل کی اور اُسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اُنہوں نے اسے پڑھنا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر ہونے لگا، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بولے: اے ابن خطاب! تمہارا ستیاناس ہو! کیا تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو نہیں دیکھ رہے ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اہل کتاب سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کرو، کیونکہ وہ تمہاری رہنمائی نہیں کر سکیں گے، وہ تو خود گمراہ ہیں اور تم لوگ یا تو کسی حق بات کی تکذیب کر دو گے یا کسی باطل کی تصدیق کر دو گے، اللہ کی قسم! اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام تمہارے درمیان موجود ہوتے تو اُن کے لیے بھی میری پیروی کرنے کے علاوہ اور کچھ حلال نہ ہوتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ صنیف ہے، اس پر جھوٹ کا الزام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 809]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14220»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، راوی جابر الجعفی کے ضعیف اور متہم بالکذب ہونے کی وجہ سے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 809 in Urdu