🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِي آنِيَةِ الْخَمْرِ .
شراب کے برتنوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8084
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ آتِيَهُ بِالْمُدْيَةِ، وَهِيَ الشَّفْرَةُ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَأَرْسَلَ بِهَا فَأُرْهِفَتْ، فَأَعْطَانِيهَا، وَقَالَ:" اغْدُ عَلَيَّ بِهَا" فَفَعَلْتُ، فَخَرَجَ بِأَصْحَابِهِ إِلَى أَسْوَاقِ الْمَدِينَةِ، وَفِيهَا زِقَاقُ خَمْرٍ قَدْ جُلِبَتْ مِنَ الشَّامِ، فَأَخَذَ الْمُدْيَةَ مِنِّي فَشَقَّ مَا كَانَ مِنْ تِلْكَ الزِّقَاقِ بِحَضْرَتِهِ، ثُمَّ أَعْطَانِيهَا، وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ الْذِينَ كَانُوا مَعَهُ أَنْ يَمْضُوا مَعِي وَأَنْ يُعَاوِنُونِي، فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْأَسْوَاقَ كُلَّهَا، فَلَا أَجِدُّ فِيهَا زِقَّ خَمْرٍ إِلَّا شَقَقْتُهُ. فَفَعَلْتُ فَلَمْ أَتْرُكْ فِي أَسْوَاقِهَا زِقًّا إِلَّا شَقَقْتُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں آپ کے پاس مدیہ لے کے آؤں راوی کہتے ہیں: اس سے مراد چھری ہے، میں وہ لے کر آپ کے پاس آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بھجوایا تاکہ اسے تیز کیا جائے پھر آپ نے وہ مجھے عطا کی اور فرمایا کل صبح میرے پاس یہ لے کے آنا میں نے ایسا ہی کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ کے بازاروں کی طرف گئے جن میں شراب کے مشکیزے موجود تھے جو شام سے لائے گئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چھری مجھ سے لی اور اپنے سامنے مشکیزوں کو چیرنا شروع کیا پھر آپ نے وہ چھری مجھے دی آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا جو آپ کے ساتھ تھے وہ لوگ میرے ساتھ جائیں اور اس بارے میں میرے ساتھ مدد کریں آپ نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں تمام بازاروں میں جاؤں اور جہاں بھی مجھے شراب کا مشکیزہ ملے میں اسے چیر دوں میں نے ایسا ہی کیا میں نے بازار میں جو بھی مشکیزہ پایا اسے چیر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8084]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6165)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6130»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8084 in Urdu