الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8126
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ عُمَيْرٍ الْعَبْدِيِّ عَنِ أَبِيهِ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ فَلَمَّا أَرَادُوا الِانْصِرَافَ قَالُوا: قَدْ حَفِظْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ شَيْءٍ سَمِعْتُمُوهُ مِنْهُ، فَسَلُوهُ عَنِ النَّبِيذِ. فَأَتَوْهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا فِي أَرْضٍ وَخِمَةٍ لَا يُصْلِحُنَا فِيهَا إِلَّا الشَّرَابُ قَالَ:" وَمَا شَرَابُكُمْ؟" قَالُوا: النَّبِيذُ. قَالَ:" فِي أَيِّ شَيْءٍ شَرِبْتُمُوهُ؟" قَالُوا: فِي النَّقِيرِ. قَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ". فَخَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ فَقَالُوا: وَاللَّهُ لَا يُصَالِحُنَا قَوْمُنَا عَلَى هَذَا. فَرَجَعُوا فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لَهُمْ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ فَيَضْرِبَ الرَّجُلُ مِنْكُمُ ابْنَ عَمِّهِ ضَرْبَةً لَا يَزَالُ مِنْهَا أَعْرَجَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَضَحِكُوا قَالَ:" أَيَّ شَيْءٍ تَضْحَكُونَ؟" قَالُوا: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ شَرِبْنَا فِي نَقِيرٍ لَنَا فَقَامَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ فَضَرَبَهُ ضَرْبَةً هُوَ أَعْرَجُ مِنْهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ. وَأَشْعَثُ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ. وَأَشْعَثُ بْنُ عُمَيْرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
اشعث بن عمیر عبدی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب ان لوگوں نے واپس جانے کا ارادہ کیا، تو ان لوگوں نے (ایک دوسرے سے) کہا: تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہر چیز یاد رکھ لی ہے، جو تم لوگوں نے آپ سے سنی تھی، اب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نبیذ کے بارے میں بھی دریافت کر لو! وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایک ایسی سرزمین پر رہتے ہیں، جس کی آب و ہوا موافق نہیں ہوتی، وہاں ہمارا گزارہ صرف شراب کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری شراب کس چیز کی ہوتی ہے؟ لوگوں نے عرض کی: نبیذ ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کون سی چیز میں اسے پیتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: نقیر میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نقیر میں نہ پیؤ! وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلے، لوگوں نے کہا: ہماری قوم، تو یہ بات کبھی نہیں مانے گی، وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مانند ارشاد فرمایا، آپ نے فرمایا: تم لوگ نقیر میں نہ پیؤ! ورنہ ایسا ہو گا کہ تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے چچازاد پر ضرب لگائے گا، جس کے بعد وہ شخص قیامت تک لنگڑا رہے گا، راوی کہتے ہیں: تو وہ لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کس بات پر ہنسے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، یا رسول اللہ! ایک مرتبہ ہم نے نقیر میں مشروب پیا تھا، تو ہم میں سے ایک شخص اُٹھ کر دوسرے کی طرف گیا اور اس نے اسے ضرب لگائی اور پھر وہ (مضروب شخص) قیامت کے دن تک کے لئے لنگڑا رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اشعث بن عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8126]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اشعث بن عمیر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8126]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1851) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 8126 in Urdu