الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَوْعِيَةِ .
برتنوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8129
وَعَنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: تَحَيَّنْتُ فِطْرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ بِنَبِيذِ جَرٍّ، فَلَمَّا أَدْنَاهُ إِلَى فِيهِ إِذَا هُوَ يَنِشُّ فَقَالَ:" اضْرِبْ بِهَذَا الْحَائِطِ، فَإِنَّ هَذَا شَرَابُ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ كِلَاهُمَا بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افطاری کا وقت ہوا، تو میں آپ کے پاس گھڑے کی نبیذ لے کر آیا، جب میں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کی، تو اس میں جوش آ چکا تھا (یا جھاگ بن چکا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دیوار پر پھینک دو! کیونکہ یہ اس شخص کا مشروب ہے، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ان دونوں حضرات (یعنی امام بزار اور امام طبرانی) نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن سلیمان بن موسیٰ ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8129]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7259)، أخرجه مسند البزار برقم: 3191، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3762»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 8129 in Urdu