🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. بَابٌ فِي الْإِجْمَاعِ .
اجماع (یعنی اتفاق) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 833
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَرَضَ لَنَا أَمْرٌ لَمْ يَنْزِلْ فِيهِ قُرْآنٌ وَلَمْ تَمْضِ فِيهِ سُنَّةٌ مِنْكَ؟ قَالَ:" تَجْعَلُونَهُ شُورَى بَيْنَ الْعَابِدِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَقْضُونَهُ بِرَأْيِ خَاصَّةٍ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الْقِيَاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اگر ہمیں کوئی ایسا معاملہ درپیش ہوتا ہے، جس کے بارے میں قرآن نازل نہ ہوا ہو، اور اس کے حوالے سے آپ کی طرف سے کوئی سنت بھی موجود نہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے اہل ایمان میں سے، عبادت گزار افراد کے درمیان باہمی مشورے کے لیے پیش کر دینا، اور تم اس کے حوالے سے بطور خاص کسی ایک کی رائے کی بنیاد پر فیصلہ نہ دینا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، یہ مکمل حدیث، قیاس سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 833]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 833 in Urdu