الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابٌ فِي الْإِجْمَاعِ .
اجماع (یعنی اتفاق) کا بیان
حدیث نمبر: 834
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ نَزَلَ بِنَا أَمْرٌ لَيْسَ فِيهِ بَيَانُ أَمْرٍ وَلَا نَهْيٍ، فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" شَاوِرُوا [ فِيهِ ] الْفُقَهَاءَ وَالْعَابِدِينَ، وَلَا تَمْضُوا فِيهِ رَأْيَ خَاصَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہمیں کوئی ایسا معاملہ درپیش ہو، جس میں کسی حکم یا ممانعت کا بیان موجود نہ ہو، تو آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم (اس بارے میں) فقہاء اور عبادت گزار لوگوں سے مشورہ کرو، اور اس میں کسی ایک شخص کی رائے کو نافذ نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور یہ صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 834]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور یہ صحیح کے رجال میں سے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 834]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1618، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1641»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 834 in Urdu