🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8392
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ - وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجٌ وَحْدَهُ - فَقَعَدَ عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ أَوْرِدِ الْخَيْلَ، قَالَ: وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ قَالَ: فَأَوْرَدَهَا فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا - أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً - شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ - قَالَ: أَوْرَدَهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبَ الْخَيْلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحْرَاءِ، يُصْبِحُ فِي كَرْكَرَتِهِ - أَوْ فِي مَرَاقِهِ - بَلِيَّةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ عمیر بن سعد، اہل فلسطین کے کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے، اور انہیں ”نسیج وحدہ“ (یعنی اپنی مثال آپ) کہا جاتا تھا، وہ اپنے گھر میں اپنے ایک بڑے سے چبوترے پر تشریف فرما تھے، انہوں نے اپنے غلام سے کہا: اے غلام گھوڑوں کو پانی پلانے لے جاؤ! راوی کہتے ہیں: گھر میں پتھر کا ایک حوض موجود تھا، اس نے انہیں پانی پلایا، تو انہوں نے دریافت کیا: فلانی کہاں ہے؟ اس نے کہا: اسے خارش کی شکایت ہے جس میں سے خون ٹپک رہا ہے، (یا شاید یہ کہا: پانی ٹپک رہا ہے) اس بارے میں ابواسحاق نامی راوی کو شک ہے۔ انہوں نے فرمایا: اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: ایسی صورت میں، تو تمام گھوڑے خارش کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے فرمایا: تم اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، شگون، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیا تم نے اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحراء میں ہوتا ہے، صبح کے وقت اس کے سینے (یا پیٹ) میں ایسی بیماری ہوتی ہے، جو اس سے پہلے نہیں تھی، تو پہلے والے کو کس نے بیماری لاحق کی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8392]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (1580) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2488، 2492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3964»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 8392 in Urdu