الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 8390
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا حَسَدَ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا حَسَدَ، وَالْعَيْنُ حَقٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیماری کے متعدی ہونے، شگون اور حسد کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اور نظر لگنا حق ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8390]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7070)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7030»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8391
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا صَفَرَ وَلَا هَامَةَ وَلَا يُعْدِي سَقِيمٌ صَحِيحًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ثَعْلَبَةُ بْنُ يَزِيدَ الْحِمَّانِيُّ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صفر (کے مہینے کے منحوس ہونے) یا ہامہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور بیمار شخص، تندرست کو (بیماری) متعدی نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثعلبہ بن یزید حمانی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8391]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (430)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7052»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8392
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ - وَكَانَ يُقَالُ: نَسِيجٌ وَحْدَهُ - فَقَعَدَ عَلَى دُكَّانٍ لَهُ عَظِيمٍ فِي دَارِهِ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: يَا غُلَامُ أَوْرِدِ الْخَيْلَ، قَالَ: وَفِي الدَّارِ تَوْرٌ مِنْ حِجَارَةٍ قَالَ: فَأَوْرَدَهَا فَقَالَ: أَيْنَ فُلَانَةُ؟ قَالَ: هِيَ جَرِبَةٌ تَقْطُرُ دَمًا - أَوْ قَالَ: تَقْطُرُ مَاءً - شَكَّ أَبُو إِسْحَاقَ - قَالَ: أَوْرَدَهَا، فَقَالَ أَحَدُ الْقَوْمِ: إِذًا تَجْرَبَ الْخَيْلُ كُلُّهَا، قَالَ: أَوْرِدْهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَةَ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْبَعِيرِ يَكُونُ فِي الصَّحْرَاءِ، يُصْبِحُ فِي كَرْكَرَتِهِ - أَوْ فِي مَرَاقِهِ - بَلِيَّةٌ لَمْ تَكُنْ قَبْلَ ذَلِكَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ عمیر بن سعد، اہل فلسطین کے کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے، اور انہیں ”نسیج وحدہ“ (یعنی اپنی مثال آپ) کہا جاتا تھا، وہ اپنے گھر میں اپنے ایک بڑے سے چبوترے پر تشریف فرما تھے، انہوں نے اپنے غلام سے کہا: اے غلام گھوڑوں کو پانی پلانے لے جاؤ! راوی کہتے ہیں: گھر میں پتھر کا ایک حوض موجود تھا، اس نے انہیں پانی پلایا، تو انہوں نے دریافت کیا: فلانی کہاں ہے؟ اس نے کہا: اسے خارش کی شکایت ہے جس میں سے خون ٹپک رہا ہے، (یا شاید یہ کہا: پانی ٹپک رہا ہے) اس بارے میں ابواسحاق نامی راوی کو شک ہے۔ انہوں نے فرمایا: اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: ایسی صورت میں، تو تمام گھوڑے خارش کا شکار ہو جائیں گے۔ انہوں نے فرمایا: تم اسے بھی پانی پلانے لے جاؤ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، شگون، ہامہ کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیا تم نے اونٹ کو نہیں دیکھا جو صحراء میں ہوتا ہے، صبح کے وقت اس کے سینے (یا پیٹ) میں ایسی بیماری ہوتی ہے، جو اس سے پہلے نہیں تھی، تو پہلے والے کو کس نے بیماری لاحق کی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8392]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعلى فى المسند (1580) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2488، 2492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3964»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8393
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا هَامَةَ، فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ؟".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" لَا عَدْوَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(بیماری کے) متعدی ہونے اور ہامہ کی کوئی حیث نہیں ہے، کس نے پہلے والے کو بیماری میں مبتلا کیا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے یہ حصہ منقول ہے: ”متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن حسین درہمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8393]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3037)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8394
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا عَدْوَى".
فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّا نَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرِبَةَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَعْرَابِيُّ مَنْ أَجْرَبَ الْأُولَى؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(بیماری کے) متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات ہم ایک خارش زدہ بکری لیتے ہیں اور اسے بکریوں میں چھوڑ دیتے ہیں، تو وہ ساری بکریاں خارش والی ہو جاتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے دیہاتی! پہلی والی کو کس نے خارش میں مبتلا کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8394]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8394]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2333) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11605) اخرجه احمد في المسند (269,245)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11605، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 340»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8395
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ، فَذَكَرْتُ عِنْدَهُ الْعَدْوَى، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْحَنَفِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

ابوطلحہ خولانی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم فلسطین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے، میں نے ان کے سامنے بیماری کے متعدی ہونے کا ذکر کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، بدشگونی اور ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس میں ایک طویل قصہ نقل ہوا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن حبان حنفی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8395]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8396
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَ، وَلَا يُتِمُّ شَهْرَانِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا".
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي الدِّيَاتِ فِيمَنْ قَتَلَ ذِمِّيًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَازِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الطِّيَرَةِ وَمَا يَقُولُ عِنْدَهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، صفر (کے مہینے کے منحوس ہونے) ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور دو مہینے کبھی (مسلسل) تیس دن کے نہیں ہوتے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر، دیتوں سے متعلق باب میں آئے گی، جو اس شخص کے بارے میں، باب میں ہو گی، جو کسی ذمی کو قتل کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن محمد الغاز ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں بدشگونی کے بارے میں کچھ احادیث آگے آئیں گی نیز یہ کہ آدمی اس وقت کیا پڑھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8396]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7801)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7761، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 991»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف