🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8394
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا عَدْوَى".
فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّا نَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرِبَةَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَعْرَابِيُّ مَنْ أَجْرَبَ الْأُولَى؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(بیماری کے) متعدی ہونے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات ہم ایک خارش زدہ بکری لیتے ہیں اور اسے بکریوں میں چھوڑ دیتے ہیں، تو وہ ساری بکریاں خارش والی ہو جاتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے دیہاتی! پہلی والی کو کس نے خارش میں مبتلا کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8394]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2333) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11605) اخرجه احمد في المسند (269,245)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11605، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 340»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 8394 in Urdu