🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابٌ فِي الْعَدْوَى وَالْهَامِ وَالطِّيَرَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
بیماری کے متعدی ہونے، ہام، شگون اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8396
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ، وَلَا هَامَ، وَلَا يُتِمُّ شَهْرَانِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا".
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ أَتَمُّ مِنْ هَذِهِ فِي الدِّيَاتِ فِيمَنْ قَتَلَ ذِمِّيًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَازِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الطِّيَرَةِ وَمَا يَقُولُ عِنْدَهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(بیماری کے) متعدی ہونے، صفر (کے مہینے کے منحوس ہونے) ہام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور دو مہینے کبھی (مسلسل) تیس دن کے نہیں ہوتے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت اس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر، دیتوں سے متعلق باب میں آئے گی، جو اس شخص کے بارے میں، باب میں ہو گی، جو کسی ذمی کو قتل کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن محمد الغاز ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں بدشگونی کے بارے میں کچھ احادیث آگے آئیں گی نیز یہ کہ آدمی اس وقت کیا پڑھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7801)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7761، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 991»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 8396 in Urdu